سرکار کالنگر (کھانا)

سرکار کالنگر (کھانا)

 

ایک محفل میں ایک نوجوان ساری رات بیٹھا نعتیں اور علماء کی تقاریر سُنتا رہا۔ محفل کے اختتام پر کھانا تقسیم کیا گیا تو اُس نوجوان نے کھانا کھانے سے انکار کر دیا اورکہا کھانا میں گھر سے کھا کر آیا تھا، اب اس کھانے کی حاجت نہیں ہے۔ لنگر کھلانے والوں نے کہا کہ یہ ”سرکار کا لنگر“ ہے۔
اُس نوجوان نے کہا کہ دوستو!حضور ﷺ کا فیضان ”روٹی“ نہیں ہے، اسلئے اپنے اشتہار میں یہ مت لکھا کرو کہ ”لنگر کا وسیع انتظام ہے“ بلکہ یہ لکھا کرو کہ حضورﷺ کا فیضان بانٹا جائے گا جو عاشقانِ رسول کو نصیب ہو گا۔ اُس نوجوان سے پوچھا گیا کہ حضورﷺ کا ”فیضان“ کیا ہے؟ اُس نے کہا کہ حضورﷺ کا فیضان علم، حکمت، دانائی، بزرگی، رقتِ قلبی ہے اوریہ ہر مسلمان کی روحانی خوراک ہے۔
پھر اُس نوجوان نے کہا کہ معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ ساری رات کی محفل میں عوام کو لچھے دار باتیں خوش کرنے کے لئے سنائی گئیں، ہاتھ پر ہاتھ مارکر کہا گیا کہو سبحان اللہ۔ نعرے لگوائے گئے، آخر میں سب نے نعتوں اور باتوں کے پیسے لئے اور اپنے گھروں کو روانہ ہوتے گئے۔ عوام محفل کے اندر سوتی اور جاگتی رہی مگر حضورﷺ کا لنگر علم، حکمت اور دانائی تقسیم نہیں کی گئی۔
اُس نوجوان سے پوچھا گیا کہ علم، حکمت اور دانائی کیسے ملے گی۔ اُس نوجوان نے کہا کہ یہ بتاؤ کہ حضورﷺ نے دین کا کیسے کام کیا؟ کیا اوس و حزرج قبیلے کی لڑائی ختم کروائی؟ کیا کافروں سے لڑائیاں کیں؟ کیا یہود و نصاری کو اسلام کی دعوت دی؟ کیا فتح مکہ کے موقعہ کر کا ف روں کو عام معافی دی؟ کیا رئیس المنافقین عبداللہ بن ابی کا جنازہ پڑھایا، چاہے بعد میں منع کر دیا گیا؟
سب نے کہا کہ بالکل ایسا ہی ہوا تو نوجوان نے کہا کہ یہ بتاؤ کیا علماء کرام حضورﷺ کے طریقے پر عمل کرتے ہوئے آپس میں علماء علماء سے ملتے ہیں؟ کیا بریلوی علماء ایک عقائد پر متفق ہیں تو وہ کونسے ہیں اور کیا عوام کو سکھائے گئے؟ کیا دیوبندی علماء ایک عقائد پر متفق ہیں تو کونسے ہیں؟ دیوبندی اور بریلوی کو ایک عقائد پر ہونے کیلئے کیا ڈیمانڈ ہے؟ اگر علماء کرام آپس میں نہیں ملیں گے تو عوام شخصیت پرست ہے وہ کیسے ملے گی؟ اگر علماء نہیں کرتے تو عوام ایک دوسرے کو سمجھاتی ہے؟
اسلئے انانیت کے بند توڑ کر حضورﷺ کی حکمت اور دانائی سے فیض لے کر مسلمانوں کو اکٹھا کرنا ہر وقت کی ضرورت ہے، اس سے نعرے فرشتے لگائیں گے، حضورﷺ کے دل میں جگہ مل جائے گی، وقت ضائع ہونے سے بچ جائے گا۔ یہ ہے میرے حضورﷺ کا لنگر جس سے بخشش کے دروازے کھل جائیں گے۔
فرقہ واریت: فرقہ واریت ختم کرو۔ فرق بتاؤ فرق مٹاؤ مسلمان بناؤ۔
We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general