Bachghana Ya Gheri Soch (بچگانہ یا گہری سوچ)

بچگانہ یا گہری سوچ


1۔ کچھ لوگ دعا کرتے ہیں کہ یا اللہ مرتے وقت کلمہ نصیب ہو جائے حالانکہ دعا یہ ہے کہ یا اللہ زندگی آخری سانس تک کلمے کے مطابق باایمان حالت میں گذارنا نصیب ہو جائے۔

2۔ نیک نصیحت کرنے پر کچھ گناہ گاروں نے کہا کہ کنجری نے کتے کو پانی پلایا بخشی گئی اسلئے ہم بھی بخشے جائیں گے۔ البتہ جب گناہ گاروں سے سوال کیاکہ سوچ سمجھ کر جواب دینا کہ بخشش کے بعد وہ عورت کنجری رہی یا متقی بن گئی تو جواب نہیں دیا۔

3۔ جس کو اللہ کریم دنیا میں بخش دیتا ہے تو اُس کو حضورﷺ کا غلام بنا کردنیا، قبر، حشر و جنت کی رحمتیں، برکتیں اور خوشیاں عطا کردیتا ہے ورنہ بخشش کی بات ہضم نہیں ہوتی۔

4۔ گناہ گار انسان کو چاہئے کہ اپنی زندگی کے دوران اپنے رشتے داروں کو بُلا کر قرآن خوانی، درود و سلام کی محافل، ختم شریف اور دعا کروا کر دیکھ لے، اگران اعمال کے بعد دُعا قبول ہو گئی اور اللہ کریم نے اُس سے گناہ کی طاقت چھین لی اور پرہیز گار بنا دیا تو قبر میں بھی قرآن خوانی، ختم شریف، درود و سلام اور دعائیں جلد کام کرتی نظر آئیں گی ورنہ غور و فکر کر کے دیکھ لیں۔

5۔ کچھ لوگ یہ کہتے ہیں کہ مرنے کے بعد اولاد دعا بھی نہیں کرتی حالانکہ ایمان کی حالت میں مر جانے والے کو اولاد کی دعا، ختم شریف، قرآن خوانی کی حاجت بھی نہیں ہوتی بلکہ یہ سب اعمال زیادہ تر مر جانے والے سے”زیادہ“ مرنے والے کیلئے کرنے والے کو فائدہ دیتے ہیں۔

6۔ آل ان ون (All in one)

جن علماء کے نزدیک فرض، واجب، سنت، نفل اعمال ”ایصالِ ثواب“ کئے جا سکتے ہیں یا جن کے نزدیک نفلی عبادت ”ایصال ثواب“ کی جا سکتی ہے تو ہر مسلمان کو سمجھائیں کہ روزانہ اپنے نیک اعمال اللہ واسطے کر کے اللہ کریم کے آگے عرض کریں یا اللہ یہ میں نے تیرے لئے کیا اور تمام اعمال کویعنی

۱) حضورﷺ کو ہدیہ تحفہ پیش کرتا ہوں اس کو میلاد سمجھیں یا کوئی اور نام دے دیں۔

۲) اسکو تمام صحاب کرام رضی اللہ عنھم اور اہلبیت کو پیش کرتا ہوں اس کو دن منانا سمجھ لیں۔

۳) تمام اولیاء کرام کو ایصالِ ثواب کرتا ہوں اس کو گیارھویں شریف کہہ لیں یا کوئی اور نام دیں۔

۴) تمام ایمان والے جو دنیا میں موجود ہیں، جو با ایمان دنیا سے چلے گئے اور جو با ایمان دنیا میں آنے والے ہیں ان سب کو ایصالِ ثواب کرتا ہوں۔اس کو رب ھب لی امتی کی طرح سمجھ لیں۔

7۔ اگر یہ آل ان ون ہر مسلمان کر لے تو کسی بھی اجتماعی نفلی عبادت پر لڑائی ختم ہو جائے گی مگر رسم و رواجی عوام، دو نمبر پیر و علماء، مذہبی جماعتیں ایساہونے نہیں دیں گے۔

8۔ دیوبندی علماء نے چار کفریہ عبارتوں سے توبہ کرنی نہیں اور بریلوی علماء اس دور میں کروا بھی نہیں سکتے بلکہ ان کو توبہ کے لئے کہہ بھی نہیں سکتے کیونکہ یہ ایرانی و سعودی سیاست، طاقت و ریاست کا کھیل ہے۔

9۔ عوام کووہابی اوررافضی بنایا جا رہا ہے اور اہلسنت کی نسل کشی کی جا رہی ہے تاکہ عوام بھول جائے کہ اصل اہلسنت خلافت عثمانیہ، چار مصلے، حنفی، شافعی، مالکی، حنبلی علماء کرام کے عقائد والے ہیں۔

We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general