Huzoor SAW Ki Qabar Anwar

حضورﷺ کی قبر انور

شعب الایمان 4154:جس نے میری وفات کے بعد حج کیا پھر میری قبر کی زیارت کی گویا اُس نے میری زندگی میں میری زیارت کی۔ دار قطنی 2669: جو میری قبر کی زیارت کرے اس کے لئے میری شفاعت واجب ہے۔ معجم کبیر 13149: جو میری زیارت کو آئے سوا میری زیارت کے اور کسی حاجت کے لئے نہ آیا تو مجھ پر حق ہے کہ قیامت کے دن اس کا شفیع بنوں۔

سوال: اس وقت تو قبر انور نظر نہیں آتی تو کیا ان احادیث کے مطابق شفاعت ہو گی؟

حقیقت: حضورﷺ کی قبر انور سیدہ عا ئشہ کے حجرے میں بنی تھی جو درخت کے تنے کا تھا تو 17ھ میں سیدنا عمر نے چار دیواری بنا دی۔ 91 ھ میں حضرت عمر بن عبدالعزیر نے چار دیواری کے ارد گرد پانچ کونے والی دیوار بنوائی، یہ دیوار اسلئے پانچ کونوں والی تھی تاکہ خانہ کعبہ سے مشابہت نہ ہو۔ پانچ کونوں والی دیوار کمزور ہونے کی وجہ سے 881ھ میں اس پانچ کونوں والی دیوارکے ارد گرد پھر پانچ کونوں والی دیوار بنائی گئی جس کے اوپر سبز رنگ کا غلاف ہے جو سنہری جالیوں کے اندر سے نظر آتا ہے۔

جھوٹ: بہت سے دفاتر میں خوبصورت قبر جس کے ارد گرد سٹیل کے پائپ پر دستار نظر آتی ہے اور عوام سمجھتی ہے کہ یہ رسول اللہ کی قبر انور ہے حالانکہ یہ جھوٹ ہے، رسول اللہ کی قبر انور پانچ کونوں والی بند دیوار کے اندر ہے جس کے اندر صدیوں سے کوئی مسلمان نہیں گیا کیونکہ دروازہ بھی نہیں ہے۔

سنہری جالیاں: پانچ کونوں والی دیوار مسجد نبوی کے اندر سنہری جالیوں کے اندر ہے جس پر غلاف پڑا ہوا ہے۔ جب بھی مسلمان جاتے ہیں تو وہ جالیوں کے اندر قبر تلاش کر رہے ہوتے ہیں حالانکہ قبر انور تو صدیوں سے دیواروں کے اندربہت نیچے ہے۔ اسلئے علماء کرام نے فرمایا کہ موجودہ دور میں جالیوں کی زیارت ہی قبر کی زیارت ہے، اسی طرح جالیوں کے اندر حضور ﷺ کی قبر کو نہیں بلکہ حضور ﷺ کو محسوس کرکے درود و سلام پیش کرنا ہے۔

چیچن صدر: مسجد نبوی کی زیارت کرنےوالے غورکریں تو معلوم ہو گا کہ مسجد نبوی میں قبلہ کا رُخ مغرب کی طرف نہیں بلکہ جنوب کی طرف ہے ۔ رسول اللہ ﷺ کا روضہ مبارک ایک بڑے ہال کمرے میں ہے جس کا دروازہ مشرقی جانب ہے یعنی جنت البقیع کی طرف جو خاص شخصیات کے لئے کھولا جاتا ہے جیسا کہ حال ہی میں چیچن صدر کی وڈیو وائرل ہوئی ہے جس کا لنک کمنٹ سیکشن میں موجود ہے اور ساتھ ہی سعودی عرب نے 3D میں روضہ رسول کی ویڈیو بھی موجود ہے۔

گنبد خضراء: مسلمان محبوب کی قبر انور پر منتیں ماننے نہیں جاتے بلکہ صرف محبوب کی بستی میں محبوب کے پاس چند سانس لینے جاتے ہیں تاکہ محبوب کی شفاعت ملے۔ حضورﷺ کا گنبد خضراء، ریاض الجنتہ، سنہری جالیاں دیکھنا اور حضورﷺ کو سلام پیش کرنا عبادت ہے۔

حقیقت: اسی طرح یہ حقیقت ہے کہ اس دجالی سسٹم میں یہ سمجھنا ہو گا کہ اہلسنت کون ہیں:

اہلسنت : دیوبندی اور بریلوی ایک مکتبہ فکر کے ہیں کیونکہ دیوبندی و بریلوی دونوں خلافت عثمانیہ والے اہلسنت ہیں جن کو سعودی عرب کے وہابی علماء نے بدعتی و مُشرک کہا، البتہ دیوبندی اور بریلوی کا اصولی اختلاف دیوبندی علماء کی چار کفریہ عبارتوں کا ہے۔

البتہ سعودیہ کے وہابی علماء کے ساتھ دیوبندی علماء اور اہلحدیث علماء اس وقت تقیہ بازی کر رہے ہیں حالانکہ اگر دونوں جماعتیں وہابی علماء کے ساتھ متفق ہیں تو پاکستان میں ان کے عقائد و اعمال پر ایک ہو جائیں مگر ایک سوال کا جواب دے دیں کہ بدعت و شرک کس کتاب میں کس اہلسنت عالم نے سکھایا؟

تحقیق: ہم خلافت عثمانیہ والے عقائد پر ہیں جن کو وہابی علماء نے بدعتی و مُشرک بغیر ریفرنس کے کہا، اسلئے ہم نے دیوبندی، بریلوی، وہابی یا اہلتشیع نہیں بلکہ قرآن و سنت پر چلنے والا مسلمان بننا ہے۔ چار مصلے اجماع امت اہلسنت اہلسنت

مکار: اہلتشیع حضرات کے پاس پنجتن (حضور، مولا علی، سیدہ فاطمہ، سیدنا حسن و حسین) کی احادیث کی کوئی کتاب نہیں ہے۔ امام جعفر کا قول ان کے لئے حدیث ہے البتہ وہ بھی اہلسنت کی کتابوں کا چربہ ہے یعنی چوری کیا ہے۔

موازنہ: اہلسنت کی صحاح ستہ سے پہلے 81 چھوٹی بڑی احادیث کی کتابیں ملتی ہیں اور صحاح ستہ کے محدثین نے تبع تابعین علماء سے روایات لیں جنہوں نے تابعین علماء سے سُنا تھا اور تابعین نے صحابہ کرام سے سُنا تھا اور صحابہ کرام نے حضور ﷺ سے سُنا تھا : امام محمد بن اسماعیل (194 ۔ 256 بخاری)، امام مسلم بن حجاج (204 ۔ 261)، امام ابو داؤد (202 ۔ 275)، امام محمد بن عیسی (229 ۔ 279 ترمذی)، امام محمد بن یزید (209 ۔ 273 ابن ماجہ)، امام احمد بن شعیب (215 ۔ 303 نسائی)

اہلتشیع کے پاس بارہ امام کی زندگی تک کوئی ریکارڈ نہیں ہے بلکہ امام جعفر صادق کی ”احادیث“ کی کتابیں (1) الکافی ابو جعفر کلینی 330ھ نے یعنی امام جعفر صادق سے 180 برس بعد (2) من لا یحضرہ الفقیہ جو محمد بن علی ابن یایویہ قمی 380ھ تقریباً 230سال بعد (3) تہذیب الاحکام اور (4) استبصار جو محمد بن طوسی 460ھ تقریباً 310 برس بعد لکھی گئی ہیں۔

We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general