Ghair Sayyed Sy Nikkah (غیر سید سے نکاح)

غیر سید سے نکاح

1۔اللہ کریم فرماتا ہے کہ ان عورتوں سے نکاح کرو جو تمہارے لئے پسندیدہ ہوں (سورہ نساء)۔ صحیح بخاری 4802 و مسلم 1466: عورت سے چار چیزوں کے باعث نکاح کیا جاتا ہے، اس کے مال، حسب و نسب، حسن و جمال اور اس کے دین کی وجہ سے، تیرے ہاتھ گرد آلود ہوں، تو دیندار کو حاصل کر۔

2۔ اسلئے دیندار غیر سید عالم کا علم و تقوی سیدہ کا کفو ہے۔ دوسرا نکاح کی شرائط میں (1) ایجاب و قبول کرنا (2) کم از کم دو گواہ ہونا لازم ہے اور اس میں کفو کو دیکھنا شرط میں شامل نہیں۔  پیر نصیر الدین شاہ صاحب کے نزدیک سیدہ کا نکاح غیر سید سے جائز ہے اور پیر مہرعلیشاہ رحمتہ اللہ علیہ کے نزدیک بھی غیر سید کا نکاح سیدہ سے حرام نہیں ہے کیونکہ:

۱) حضور ﷺ نے اپنی پھوپھی کی بیٹی زینب رضی اللہ عنھا کا نکاح ایک صحابی غلام زید رضی اللہ عنہ سے کیا۔
۲) حضور ﷺ کی دو بیٹیاں سیدہ ام کلثوم اور رقیہ رضی اللہ عنھما حضرت عثمان بن عفان اموی کے ساتھ بیاہی گئیں حالانکہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سید بھی نہیں تھے بلکہ ہاشمی بھی نہیں تھے۔
۳)حضرت زینب بنت محمد ﷺ کا نکاح حضرت ابوالعاص رضی اللہ عنہ سے ہوا جو سید نہیں تھے۔
۴) سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنھا کی بیٹی ام کلثوم کا نکاح حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے ہوا جن سے زید بن عمر پید ہوئے۔
۵) رسول اللہ ﷺ نے مقداد بن اسود کا نکاح ضباعہ بنت زبیر بن عبدالمطلب سے کیا۔
۶) حضور ﷺ کی چھ پھوپھیوں (جناب امیمہ، ام حکیم، برہ، عاتکہ، صفیہ اور اروہ) کے نکاح غیر سید سے ہوئے۔
۷) حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی امیمہ کا نکاح غیر سید سے ہوا اور چچا ابوطالب کی بیٹی ام ہانی کا نکاح بھی حبیرہ بن عمرو سے ہوا جو کہ غیر سید تھے۔
۸) حضرت امام حسن نے اپنی بیٹی رقیہ بنت الحسن کا نکاح عمرو بن المنذر سے کیا جو ہاشمی نہیں تھے۔

اہلتشیع سے سوال: ایک ہی سوال اہلتشیع جماعت سے ہے کہ کیا حضور ﷺ کے دین (قرآن اور حضور ﷺ کے فرمان) پر صحابہ کرام اور اہلبیت نہیں تھے؟ چاروں خلفاء کرام نہیں تھے؟ قیصر و کسری کو فتح کرنے والے نہیں تھے؟ کس دور میں اہلتشیع نے اپنا دین ایجاد کیا؟

اہلسنت: دیوبندی اور بریلوی کہلانے والی جماعتیں عثمانیہ خلافت، اجماع امت، چار مصلے والی ہیں جن کو سعودی عرب کے وہابی علماء نے بدعتی و مُشرک کہا۔ سعودی وہابی علماء اور اہلحدیث ایک ہیں مگر ساتھ میں دیوبندی بھی ان کے ساتھ ملکر خلافت عثمانیہ والوں (بریلوی حضرات) کو بدعتی و مشرک کہہ رہے ہیں مگر سعودیہ کے حنبلی مصلے پر اہلحدیث غیر مقلدیت چھوڑ کر اور دیوبندی حنفیت کے ساتھ ساتھ پیری مریدی دم درود، تعویذ دھاگے (المہند کے عقائد) چھوڑ کر اکٹھے نہیں ہوتے جس سے رافضیت کی طرح وہابیت بھی اہلسنت کو تباہ کر رہی ہے۔

تجویز: دیوبندی، اہلحدیث ایک مصلہ پر اکٹھے ہو جائیں ورنہ سعودی اور ایرانی جب اکٹھے ہو گئے تو پھر آپ کو سمجھ آئے گی کہ ایجنٹ کون کون تھے اور خلافت عثمانیہ والے اہلسنت کو ختم کرنے کی کوشش کیوں کی گئی۔

قیامت: اسی طرح مسلمانوں کو فرقہ واریت کی آگ سے اپنے بچوں کو بچانے کے لئے یہ بتانا چاہئے کہ اس وقت کوئی بھی شخصیت اور جماعت ایسی نہیں جس پر اعتماد کیا جائے، اسلئے سب ملکر خود تحقیق کریں اور اپنی اولادوں کے لئے راستہ آسان کریں ورنہ عوام اور علماء حضور ﷺ کے دین کو برباد کرنے میں برابر کے شریک ہوں گے۔

بھائی بھائی: دیوبندی اور بریلوی دونوں جماعتوں نے اپنی پہچان اپنے علماء (دیوبندی علماء کی چار کفریہ عبارتوں کے اصولی اختلاف کی وجہ سے) سے کروائی ہے حالانکہ کہنا چاہئے تھا کہ دونوں جماعتیں خلافت عثمانیہ، چار مصلے، اجماع امت سے ہوتے ہوئے حضور ﷺ کے دور سے کنیکٹڈ ہیں، البتہ دونوں جماعتوں کو پیری مریدی، دم درود، تعویذ دھاگے، میلاد، عرس، تقلید وغیرہ کی وجہ سے سعودی عرب کے وہابی علماء (اہلحدیث) نے بدعتی و مُشرک کہا مگر سعودی حنبلی بن گئے اور اہلحدیث غیر مقلد ہیں مگر یہ نہیں بتاتے کہ کس مجتہد نے تقلید کو بدعت و شرک کہا کیونکہ حضور ﷺ نے تو نہیں فرمایا۔

We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general