Mae Tery Qurban Muhammad (میں تیرے قر بان محمد ﷺ)

میں تیرے قر بان محمد ﷺ

اللہ کریم کوئی ایسا وقت نہ لائے کہ جس میں حضور ﷺ کی یاد دل سے چھوٹ جائے اور ان کے بغیر قرار آئے کیونکہ قربا نی کے دنوں میں لوگ قربانی کرتے ہیں تو بہت خوشی ہوتی ہے لیکن جب ایک واجب ادا کرنے کے بعد فرض نماز ادا نہیں کرتے تو اس کا اُس سے بھی زیادہ دُکھ ہوتا ہے۔ پھر ایسے لگتا ہے کہ قربا نی کے نام پر ریاکاری کی گئی ہے ورنہ میں تیرے قربان محمدﷺ کہہ کر نماز کیوں نہیں پڑھتے؟

ذی الحج کے دس دنوں میں بہت سی عوام نے حضور ﷺ کی حدیث کے قربانی تک بال اور ناخن نہیں لینے پر عمل کیا اورشیو نہیں کرائی لیکن دس دنوں بعد نائی کی دُکان پر رش لگا ہوا تھا اور کسی ایک کا بھی نعرہ یہ نہیں تھا کہ میں تیرے قربان محمد ﷺ، آئندہ سے آپ کی صورت جیسی صورت بنا رکھوں گا اور اس دُنیا میں آپ کے نام پر قربان ہو کر آپ ﷺ کے صدقے سے جنت میں جاؤں گا۔

سورہ الانعام 162میں دین ابراہیمی کا یہ منشور سمجھایا گیا کہ ”میری نماز، میر ی قربانی، میری زندگی اور میری موت اے رب العالمین تیرے واسطے ہے۔ یہ نُکتہ جس کو سمجھ آ گیا وہ اللہ کریم کی عبادت اسطرح کرے گا جیسے اللہ کریم کو دیکھ رہا ہے یا ایسے کرے گا جیسے اللہ کریم اس کو دیکھ رہا ہے۔ ایسی کیفیت میں حضوری کا مزہ لے گا یعنی ہمیشہ رب کے سامنے حاضر اور ہر کام کو شریعت کے مطابق کرنے میں ماہر۔

بزرگ لوگ بھی کہا کرتے تھے کہ یکدم غافل، سو دَم کا فر۔۔ سانہوں مرشد اے پڑھایا ہُو۔۔ سُنیا سُخن کُھل گئیاں اکھیاں چت مولا ول لایا ہُو۔۔ کیتی جان حوالے رب دے اساں ایسا عشق کمایا ہُو۔۔ مرن توں پہلاں مر گئے باہو تاں مطلب نُوں پایا ہُو۔

دیوانہ وہ نہیں ہوتا جو ہوش میں نہ ہو بلکہ دیوانہ وہ ہوتا ہے جو ہوش سے حضور ﷺ کے دین پر چلتا ہے اور جوش میں ہوش نہیں گنواتا، اسلئے اس پیج پر حضور ﷺ کی امت کو اکٹھا کرنے کے لئے سمجھایا جا رہا ہے کہ ابھی وقت ہے ہوش کے ناخن لو ورنہ قا د یانی، اہلتشیع، لبرلز، سیکولر تمہاری بنیاد ختم کر دیں گے اور عوام کو ایسا گھمائیں گے کہ اصول و قانون بگاڑ کر رکھ دیں گے۔

اس پیج پرعثمانیہ خلافت، 600 سالہ دور، چار مصلے اجماع امت کے محدثین (امام حجر عسقلانی، امام بدرالدین عینی، امام جلال الدین سیوطی، امام حجر مکی، امام ملا قاری، امام یوسف نبہانی، امام شمس الدین دمشقی، امام زرقانی، امام عابدین شامی، امام مجدد الف ثانی، امام احمد عسقلانی، شیخ عبدالحق محدث دہلوی، شاہ ولی اللہ، شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی، مولافا فضل حق خیر آبادی ہیں) کے ساتھ ہیں جن کو سعودی عرب کے وہابی علماء نے بدعتی و مشرک کہا، اسلئے سوال یہ ہے کہ سعودی عرب (اہلحدیث، سلفی، توحیدی وغیرہ) کے محدثین کے نام بتائے جائیں جنہوں نے ان سب کو بدعتی و مشرک کہا۔

دیوبندی اور بریلوی اصولی اختلاف ضرور رکھیں مگر اس اختلاف کا حل 100سال میں نہیں نکلا بلکہ عوام کی یہ حالت ہے کہ انگوٹھے نہ چومنے، اذان سے پہلے درود، نماز کے بعد کلمہ، جمعہ کے بعد سلام، قل و چہلم، میلاد و عرس وغیرہ پر ایک دوسرے کو کا فر کہہ رہی ہے اور یہ اختلاف سمجھتی ہے۔ میں تیرے قربان محمد ﷺ اس اُمت کی عوام کو آپ ﷺ کی وجہ سے شعور مل جائے تاکہ قیامت کے عذاب سے بچ جائیں۔عوام علماء سے پوچھے کہ اصل اختلاف کیا ہے اور ہم اکٹھے کیسے ہو سکتے ہیں؟

اہلتشع بے دین ہیں نہ تو ان کا تعلق حضور ﷺ سے ہے کیونکہ حضور ﷺ کی اتباع حضور ﷺ کی احادیث سے ہو گی، اہلسنت کی بخاری و مسلم و ترمذی، ابن ماجہ، ابو داود، نسائی میں صحابہ کرام اور اہلبیت سے احادیث بیان کرتے ہیں لیکن اہلتشیع صرف اتنا بتا دیں کہ حضور ﷺ کی احادیث حضرات علی، فاطمہ، حسن و حسین رضی اللہ عنھم نے حضرات ابوبکر، عمر، عثمان رضی اللہ عنھم کے 25سالہ دور میں کس کو سُنائیں جن سے ہوتی ہوئیں یہ سب احادیث اصول کافی، من لا یحضرہ الفقیہ، الاستبصار اور تہذیب الاحکام میں لکھی گئیں ورنہ مان لیں کہ اہلتشیع حضور ﷺ کے مُنکر اور بے دین ہیں۔

We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general