قبر کے سوال
1۔ جسم اور روح کا گہرا تعلق اس دُنیا کے علاوہ قبر و حشر میں بھی ہے، اسلئے عذاب اور ثوابِ قبر حق ہے۔ صحیح مسلم 1325 حضور ﷺ امت کی تعلیم کیلئے عذاب قبر سے پناہ مانگا کرتے تھے۔ سورہ ابراہیم آیت 27: "اللہ تعالی ایمان والوں کو قول ثابت کے ذریعے اس دُنیا اور آخرت میں ثابت قدم رکھتا ہے“ عذاب قبر کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔
2۔ دُنیا میں ہر مسلمان کو علم ہے کہ نماز پڑھنی ہے مگر ہر کوئی پڑھتا نہیں کیونکہ رب فاسقوں کو توفیق نہیں دیتا، اسیطرح قبر کے تین سوال میرا رب، میرا نبی اور میرا دین کا علم ہر ایک کو ہو بھی سکتا ہے مگر زبان سے جواب نہیں نکلے گا کیونکہ جس کو اللہ کریم دنیا میں دین پر ثابت قدم رکھتا ہے، اُسی کو قبر کے سوالوں میں بھی ثابت قدم رکھے گا۔
3۔ قبر وہ گڑھا ہے جس میں مردے کو دفن کرتے ہیں اور قبر کا ذکر (1) سورہ التوبہ 84 (2) فاطر 22 (3) الحج 17 (4) الانفطار 4 (5) العادیات 9 (6) اللممتحنہ 13 (7) عبس 21 ,22 (8) التکاثر 102 میں آیا ہے۔ قبر کے لئے اجداث کا لفظ بھی سورہ یس 51، القمر 7، المعارج 43 میں استعمال ہوا ہے اور سورہ عبس 22 میں بھی برزخی قبر کا اشارہ ملتا ہے۔
4۔ صحیح بخاری 86، 184، 922، 1053، 1338، 1374، 7287 یعنی 7 احادیث میں لکھا ہے کہ قبر کا ایک ہی سوال میت سے ہو گا کہ حضور ﷺ کے متعلق تو کیا کہتا تھا؟ البتہ ابوداود 4753 میں لکھا ہے کہ تین سوال (توحید، رسالت اور دین) پوچھے جائیں گے۔ باقی علماء کی بحث ہے کہ حضور ﷺ کا دیدار قبر میں ہو گا یا حضور ﷺ کی تصویر دکھائی جائے گی اور اصل حقیقت قبر میں جانے کے بعد سمجھ میں آئے گی
سوال: حضرت عزرائیل علیہ اسلام (موت کے فرشتے) ہر ایک انسان کی جان قبض کرتے ہیں تو کیا اسی طرح ہر قبر کے منکر نکیر اور ہر انسان کے ساتھ کراما کاتبین علیحدہ علیحدہ ہیں یا ایک ہیں؟ اپنی رائے تو یہی ہے کہ ہر ایک کے ساتھ کرام کاتبین، ہر قبر کے منکر نکیر، ہر ایک کی جان قبض کرنے والے حضرت عزرائیل اور ہر قبر میں حضور ﷺ ایک ہی ہیں۔ واللہ اعلم
روح: اس جسم کا حق یہ ہے کہ اس کی جائز خواہشات روٹی، پانی، دوائی اور بیوی کے ذریعے پوری کی جائیں۔ روح کا حق یہ ہے کہ اللہ کریم کی معرفت حاصل کرنے کے لئے حلا ل و حرام میں تمیز کی جائے، حق و ناحق میں فرق سمجھا جائے۔ چوبیس گھنٹے اللہ کریم کی شان بلند ہوتی رہتی ہے اور جو بندہ ہر وقت اللہ کریم کا ذکر اور عبادت (حقوق اللہ اور حقوق العباد) پورے کرتا ہے اس کی شان بھی اللہ کریم بلند کرتاہے۔
جسم مُردہ تب ہوتا ہے جب اُس میں سے روح نکل جاتی ہے اور قبر میں جسم زندہ تب ہوتا ہے جب روح داخل کی جاتی ہے۔ اگر قبر کے سوالوں کے اطمینان سے جواب دے تو قبر کشادہ ہو جائے، جنت کی کھڑکی کُھل جائے، جتنی لباس مل جائے، جنتی رزق ملنا شروع ہو جائے۔ اسلئے قبر میں جسم اور روح دونوں کو سکون، رحمت و برکت و جنت ملتی ہے اور عذاب بھی دونوں کو ہوتا ہے۔
مایوس: ہم اس پیج پر نہ تو علماء کا گلہ کر رہے ہیں اور نہ ہی کسی جماعت کی شکایت کر رہے ہیں۔ ہمیں جو علم ہوا اُس کے مطابق عوام کو سمجھا رہے ہیں، اگر آپ کو سمجھ آ جائے تو دوسروں کو سمجھائیں ورنہ اپنوں اور غیروں کا رونا رو کر ساری زندگی گذار دیں۔ اپنا وقت لگانا ہے، کسی سے نہیں گبھرانا ہے، مایوس نہیں ہو جانا ہے، دین نبی کا پانا ہے اور دوسروں کو سمجھانا ہے۔
شہادت: میں گواہی دیتا ہوں کہ اہلتشیع بے بنیاد دین ہے جو کربلہ کے بعد لانچ کیا گیا ہے ورنہ ان تین سوالوں کے جواب دے دے تو خود اس کی عوام کو سمجھ آ جائے گی۔ (1) قرآن کی تشریح کونسی احادیث کی کتابوں سے کریں گے جو شہادت حسین سے پہلے کی ہوں۔ (2) چودہ معصوم اور بارہ امام کا عقیدہ مولا علی، حسن و حسین رضی اللہ عنھم سے ثابت کریں۔ (3) حضور ﷺ کی نماز، روزہ، حج کی احادیث سیدنا علی،فاطمہ، حسن و حسین سے ثابت کریں۔ تحقیق یہ کہتی ہے کہ اہلتشیع کا دین کربلہ کے صدیوں بعد دین اسلام کے مقابلے میں نہروان کے باغیوں نے لانچ کیا ہے۔
اجماع امت: اہلسنت علماء جو خلافت عثمانیہ، چار مصلے، اجماع امت، عقائد اہلسنت پر ہیں ان کو چاہئے کہ عوام کو بتائیں کہ اصل فتنہ تفسیقی و تفضیلی و رافضیت ہے جو ہماری صفوں میں پھیل رہا ہے۔ دیوبندی اور بریلوی کا اصولی اختلاف چار کفر یہ عبارتیں ہیں اور دونوں جماعتوں کو سعودی عرب + اہلحدیث نے بدعتی و مشرک کہا۔ اذان سے پہلے درود، نماز کے بعد کلمہ، جمعہ کے بعد سلام، جنازے کے بعد دُعا ، قل و چہلم، میلاد، عرس، ذکر ولادت، یا رسول اللہ مدد کے نعرے ہماری پہچان نہیں ہیں۔ تینوں جماعتوں کی لڑائی میں عوام کے ساتھ ساتھ شیطان بھی اہلسنت پر ہنس رہا ہے اور سب مجبور ہیں سوائے ہمارے۔ بولیں ورنہ قیامت والے دن مسلمانوں کے ایمان کا جواب دینا ہو گا۔ چار مصلے اجماع امت اہلسنت اہلسنت