Bagh Ka Mutlaba (باغ کا مطالبہ)

باغ کا مطالبہ

1۔ حضور ﷺ کے دین کے مقابلے میں مسلمانوں کو اندرونی طور پر لڑوانے کے لئے ایک گروپ تشکیل دیاگیا، جس نے بڑے اچھے طریقے سے محنت کی، پیسہ لگایا اور فنکاری کے ساتھ صرف رولا ڈالا ، یہ بھی یاد رکھیں کہ آجکل تبلیغ صرف رولا ڈالنے کا نام ہے کیونکہ عوام کو الف بے کا علم نہیں بس جو اچھا رولا ڈالے اُس پر تالیاں مارتی ہے جس سے علماء خاموش اور جہالت زوروں پر ہے۔

2۔ دین صرف رسول اللہ کا ہے کیونکہ قرآن ان پر اترا اور اُس کی تشریح خود رسول اللہ ہیں۔ رسول اللہ کو صحابہ کرام نے دیکھا۔ صرف اہلبیت نے نہیں بلکہ سب صحابہ تھے، گھر والے اور در والے کے الفاظ گمراہ کرتے ہیں۔ اسلئے نبی کا دین وہی ہے جس پر صحابہ کرام اور اہلبیت دونوں نے عمل کیا۔

3۔ اہلسنت کی صحیح بخاری کو سندوں اور راویوں کی وجہ سے مستند مانی جاتی ہے لیکن اس میں اہلحدیث اور اہلتشیع حضرات ٹیکنیکل طور پرعوام کو صحیح بخاری سنا کر گمراہ کرتے ہیں۔ کیا دونوں جماعتیں بتا سکتی ہیں کہ کیا ایک صحیح حدیث کی شرح بھی کرنا ہو گی یا من و عن قبول ہو گی جیسے

باغ فدک: سیدہ فاطمہ نے سیدنا ابوبکر سے کسی کو بھیج کر فدک کا مطالبہ کیا، سیدنا ابوبکر نے نبی کریم ﷺ کی حدیث سنا کر فرمایا کہ نبی کے مال میں وارثوں کا حصہ نہیں ہوتا۔ جس پر سیدہ فاطمہ ناراض ہوگئیں، غصہ کیا، ترک ملاقات کی، 6 ماہ تک حیات رہیں لیکن سیدنا ابوبکر سے گفتگو نہ کی، سیدنا علی نے وفات کا کسی کو نہ بتایا اور رات کوخود ہی جنازہ پڑھا کر دفن کر دیا۔

سیدنا علی سے سیدہ کی وفات کے بعد لوگوں کی وہ الفت نہ رہی تو سیدنا علی نے سیدنا ابوبکر کی عظمت کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی بیعت کر لی ورنہ 6 ماہ تک بیعت نہ کی تھی جس پر لوگ سیدنا علی سے خوش ہو گئے۔

سبق: اہلسنت تمام احادیث کو دیکھ کر پہلا فیصلہ کرتے ہیں کہ جن کا دین ایک تھا، ان کے ان مسائل میں خاموشی اختیار کریں۔ دوسرا یہ بتاتے ہیں کہ اس حدیث میں امام زہری نے اپنی رائے بھی شامل کی ہے، تیسرا، سیدہ کو اس حدیث کا علم نہیں تھا جو سیدنا ابوبکر نے سُنائی۔ سیدہ کا گھر کا خرچہ سیدنا ابوبکر کی حکومت میں چلتا رہے جیسے باقی ازواج کو حکومت خرچہ دیتی رہی۔ جنازہ سیدنا ابوبکر نے ہی پڑھایا، سیدنا علی نے بہت پہلے ہی سیدنا ابوبکر کی بیعت کر لی۔ اگر یہ سچ نہیں ہے تو اہلتشیع سچ بتا دیں:

سوال: اہلتشیع حضرات اس حدیث کو سچ مان لیتے ہیں تو بات ختم ہو گی کیونکہ سیدنا علی نے سیدنا ابوبکر کی بیعت کر لی، غدیر خم پر کوئی اعلان ولایت علی یا امامت علی ہوا ہی نہیں تھا سب جھوٹ ہے۔ سیدہ جس سے ناراض گئیں اس کی بیعت کرنے والے سے بھی ناراض ہو گئی ہوں گی کیونکہ حضور ﷺ کا فرمان ہے کہ جس نے میری بیٹی کو ناراض کیا اُس نے مجھے ناراض کیا۔

سوال: اہلحدیث حضرات سے تو سوال کیا جا سکتا ہے کہ جیسے رفع یدین کی احادیث کو من و عن ماننے کا کہتے ہو تو کیا اس حدیث کو من و عن مانیں یا شرح کے اصول بتائیں۔

اصل حقیقت یہ ہے کہ صحابہ کرام اور اہلبیت ایک دین کے ہیں، مسلمانوں کے آپس میں اختلاف اور بیرون سازشوں کی وجہ سے جو لڑائیاں ہوئیں، اُس کو بنیاد بنا کر اختلاف ڈالنے والے مسلمان نہیں ہیں ور نہ رسول اللہ ﷺ کی احادیث کی کتابیں بتا دیں۔ سیدنا علی نے حضور ﷺ کے دین کو کسطرح پھیلایا، نماز کیسے پڑھائی، کونسے صحابی راوی ہوئے؟؟

اتحاد امت: دیوبندی و بریلوی کی تعلیم ، عقائد اور اصول ایک ہیں سوائے دیوبندی علماء کی چار کفریہ عبارتوں کے اصولی اختلاف کے۔ دونوں جماعتوں کی تعلیم سعودی عرب کے وہابی علماء پلس اہلحدیث حضرات کے نزدیک بدعت و شرک ہے حالانکہ ایسا کہنا وہابی پلس اہلحدیث کے نزدیک زیادتی ہے۔

وہابی پلس اہلحدیث کو چاہئے کہ پاکستان اور سعودی عرب میں یا تو حنبلی ہو جائیں یا غیر مقلد مگر رافضیوں کی طرح اہلسنت پر اٹیک نہ کریں۔ اہلحدیث حضرات کو صحیح احادیث پر عمل اور ضعیف احادیث کا منکر ہونے کا فارمولہ کس نے دیا، یہ ہر گز نہیں بتاتے کیونکہ ہیں تو یہ بھی فارمولہ دینے والے کے مقلد۔

غیر مسلم: اہلتشیع بے بنیاد مذہب ہے جس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ مسلمان قرآن و سنت پر ایمان رکھنے سے بنتا ہے اور اہلتشیع کے علماء (زرارہ، ابوبصیر، محمد بن مسلم، جابر بن یزید، ابو بریدہ) اور بنیادی صحیح کتب (الکافی، من لا یحضر الفقیہ، تہذیب الاحکام، استبصار) کا سماع حضور ﷺ، حضرت علی، حسن و حسین وجعفر صادق و دیگر امام کے ساتھ ثابت نہیں ہے، اسلئے ان کی کتابیں سب منگھڑت ہیں اور اہلسنت کی کتابوں کو یہ مانتے نہیں تو پھر کون ہیں اہلتشیع؟

We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general