سیدنا علی پر بہتان

سیدنا علی پر بہتان

 

صحابہ کرام اور اہلبیت میں سے کسی ایک کا عقیدہ 14 اور 12 کا نہیں تھا اور نہ ہی سیدنا علی کا غدیر خم پر جانشینی کا اعلان ہوا۔ اہلتشیع حضرات قرآن و سنت کے مطابق 12 امام ثابت کر کے اور منگھڑت قرآن کی تفسیر کر کے سیدنا علی پر بہتان لگاتے ہیں کہ سیدنا علی نے اما مت کی ہے حالانکہ آپ نے سیدنا ابوبکر کی بیعت کی ہے اور آپ مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ ہیں۔ اسلئے غدیر خم کا اصل واقعہ یہ ہے:
صحیح بخاری 4350:امام بخاری نے باب میں لکھا "حجۃ الوداع سے پہلے علی بن ابی طالب اور خالد بن ولید رضی اللہ عنہما کو یمن بھیجنا”
اور حضرت بریدہ بن حصیب کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے حضرت خالد بن ولید کی جگہ حضرت علی کو (یمن) بھیجا تاکہ غنیمت کے خمس (پانچواں حصہ) کو وہاں سے لے آئیں۔ مجھے علی رضی اللہ عنہ سے بہت بغض تھا کیونکہ میں نے انہیں (اور ایک لونڈی سے صحبت کی) غسل کرتے دیکھا تھا۔ میں نے حضرت خالد سے کہا تم دیکھتے ہو علی رضی اللہ عنہ نے کیا کیا؟ پھر جب ہم نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو میں نے آپ سے بھی اس کا ذکر کیا۔ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا (بریدہ) کیا تمہیں علی رضی اللہ عنہ کی طرف سے بغض ہے؟ میں نے عرض کیا کہ جی ہاں، فرمایا علی سے دشمنی نہ رکھنا کیونکہ خمس (غنیمت کے پانچویں حصے) میں وہ اس سے بھی زیادہ حقدار ہے۔
حقیقت: حضرت علی یمن سے ہوتے ہوئے اپنے ساتھیوں سمیت حج پر پہنچے۔ یمن کے علاقہ سے مال غنیمت میں کچھ لونڈیاں آئیں تو ان میں سے ایک لونڈی بطور خمس حضرت علی (رضی اللہ عنہ) نے لی اس پر دیگر ساتھیوں کو کچھ اعتراض ہوا۔
اسلئے حج سے واپسی پر غدیر خم کے مقام پر 18 ذوالحجہ 10ھ نبی کریم ﷺ نے ایک خطبہ ارشاد فرمایا۔ اس خطبہ میں نبی کریم ﷺ نے من کنت مولاہ فعلی مولاہ ترمذي حدیث نمبر (3713) ابن ماجہ حدیث نمبر ( 121) یعنی جس شخص کے لئے میں محبوب اور دوست ہوں پس علی بن ابی طالب (رضی اللہ عنہ) اس کے محبوب اور دوست ہیں، فرما کر حضرت علی سے اس واقعے کی وجہ سے دلی بغض دور کر دیا۔
صحیح بخاری 3730: مولا کہنا ایسے ہی ہے جیسے امام بخاری نے رسول اللہ ﷺ کے غلام زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کے فضائل کے بیان میں لکھا ہے: نبی کریم ﷺ نے حضرت زید بن حارثہ سے فرمایا تھا، تم ہمارے بھائی اور ہمارے مولا ہو۔ (قال لزید انت اخونا و مولانا)
وفات سے پہلے: اگر جانشینی غدیر خم پر ہی ہو چُکی تو یہ رسول اللہ ﷺ کے مرض موت کا واقعہ ہے۔۔ سیّدنا عباس بن عبدالمطلب نے سیّدنا علی کا ہاتھ تھام کر فرمایا: اللہ کی قسم! تین دن بعد آپ محکوم ہو جائیں گے، اللہ کی قسم!مجھے آثار نظر آرہے ہیں کہ نبی کریم ﷺ اس مرض سے جانبرنہیں ہو سکیں گے، مجھے خوب شناخت ہے کہ وفات کے وقت بنی عبد المطلب کے چہرے کیسے ہوتے ہیں، ہمیں آپ کے پاس چلنا چاہیے اور پوچھنا چاہئے کہ خلافت کسے ملے گی؟ اگر ہم اس کے مستحق ہیں تو ہمیں معلوم ہو جائے، اگر کوئی دوسرا ہے تو بھی پتا چل جائے اور اس کے بارے میں ہمیں وصیت فرما دیں، سیّدنا علی نے کہا:اللہ کی قسم!اب اگر پوچھا اور نبی کریم ﷺ نے انکار کر دیا تولوگ ہمیں کبھی خلافت نہیں دیں گے، میں تونہیں پوچھوں گا۔ (صحیح بخاری 4447)
کنفرم: سیّدنا ابوجحیفہ کہتے ہیں کہ میں نے سیّدنا علی سے کہا:کیا آپ کے پاس کو ئی خاص تحریر ہے؟ فرمایا، نہیں، صرف کتاب اللہ کا فہم اور یہ صحیفہ ہے۔ میں نے پوچھا: اس صحیفہ میں کیا ہے؟ فرمایا: دیت، قیدیوں کی آزادی اور یہ کہ مسلمان کو کافر کے بدلے قتل نہ کیا جائے(کے مسائل)۔ (بخاری 111)
حدیث قرطاس کیا ہے؟ نبی اکرم ﷺ کی وفات کا وقت ہوا تو اس وقت گھرمیں کچھ صحابہ موجودتھے، ایک سیّدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بھی تھے، آپ ﷺنے فرمایا: قلم کاغذ لائیں، میں تحریر کر دوں، جس کے بعد آپ ہر گز نہ بھولوگے۔ سیّدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ تکلیف میں ہیں اور قرآن موجود ہے، لہٰذا ہمیں قرآن و حدیث ہی کافی ہے۔ گھر میں موجود صحابہ نے اس میں اختلاف کیا اور بحث مباحثہ ہونے لگا، کچھ کہہ رہے تھے کہ (قلم کاغذ) دیں، آپ ﷺ تحریر فرما دیں، جس کے بعد آپ ہر گز نہیں بھولیں گے، کچھ کہہ رہے تھےرہنے دیجئے آپ ﷺ تکلیف میں ہیں۔ اختلاف شدت اختیار کر گیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میرے پاس سے اُٹھ جائیں۔ (بخاری 7366)
حضور ﷺ کیا لکھوانا چاہتے تھے؟ سیّدہ عائشہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مرض الموت میں فرمایا: ۔۔۔میں نے ارادہ کیا ہے کہ ابوبکر اور آپ کے فرزندعبد الرحمن کی طرف پیغام بھیجوں اور (خلافت کی) وصیت کردوں تاکہ کوئی خلافت کا دعوی کر ے نہ تمنا ۔” (صحیح بخاری 7217)
نتیجہ: اہلتشیع حضرات یا تو اہلسنت کی تشریح مان لیں یا ثابت کر دیں کہ سیدنا علی نے سیدنا ابوبکر کے مقابلے میں قرآن و سنت کے مطابق اما مت کی ہو یا کسی نے سیدنا علی کی بیعت حضرت ابوبکر کے مقابلے میں سیدنا علی کی کی ہو۔ اہلتشیع ایک بے بنیاد دین ہے جس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔
We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general