Ahle Hadees Aur Taqleed (اہلحدیث حضرات اور تقلید)

اہلحدیث حضرات اور تقلید


‎اہلحدیث جماعت کا کہنا ہے کہ توحید اور رسالت کلمہ کے دو جز ہیں، البتہ اللہ کے ساتھ شرک شرک باللہ کہلاتا ہے اور محمدﷺ کی رسالت میں شرک بھی شرک بالرسالت کہلاتا ہے۔ہماری لڑائی اہلسنت و جماعت سے ”مقلد“ یعنی حنفی، شافعی وغیرہ کہلانے سے ہے کیونکہ حنفی،شافعی وغیرہ کہلانا فرقہ پرستی ہے۔ہم اصلی باپ (محمدﷺ)کے ہوتے ہوئے کسی بھی امام کی طرف نسبت نہیں رکھتے اورجو اپنے باپ کو چھوڑ کر کسی اور کی طرف نسبت کرے تو ایسا کرنا حرام ہے۔ ہم امام مانتے ہیں لیکن اہلسنت اپنے اماموں کو”نبی“ مان کر شرک فی الرسالت کرتے ہیں: اس پر چند سوال ہیں:

‎1۔ اہلحدیث جماعت حضورﷺ کی پیروی کسطرح کرتی ہے کیونکہ حضورﷺ کی پیروی تو صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے کی اور مسائل میں صحابہ کرام کا مختلف احادیث پر عمل تھا۔

‎2۔مسائل میں صحابہ کرام کا اختلاف تھا، اگر نہیں تو چاروں خلفاء کرام کے دور میں کس صحابی نے اہلحدیث جماعت کی طرح صحیح احادیث کے مطابق نماز ادا کی۔

‎3۔ بنو امیہ اور بنو عباس کے دور میں چار ائمہ کرام جو تابعین اور تابعین صحابہ کرام اور صحابہ کرام رضی اللہ عنھم حضورﷺکی اتباع(شاگرد) کرتے تھے،انہوں نے مسائل میں اختلاف کی وجہ سے چار فقہی انداز میں نماز اپنے شاگردوں کو سکھائی تو اہلحدیث جماعت کا صحیح احادیث کے ساتھ اُس وقت اُستاد کون تھا؟

‎4۔ خلافت عثمانیہ کے دور میں اہلسنت علماء کرام (حنفی، شافعی، مالکی، حنبلی) کی سفارشات پر چار مصلے، چار فقہی انداز میں نماز کی وجہ سے خانہ کعبہ میں رکھے گئے تو اہلحدیث جماعت بتائے کہ کئی صدیوں تک کس عالم یا اُستاد سے صحیح احادیث سیکھ کر کس مصلے پر حج کے دوران نماز ادا کرتے تھے؟

‎5۔ امام بخاری، مسلم، ترمذی، نسائی، ابوداود، ابن ماجہ محدثین نے احادیث اکٹھی کیں تو ان میں سے کس محدث نے اہلحدیث جماعت کو صحیح احادیث کے مطابق نماز سکھائی۔

‎6۔ کسی ایک محدث نے سکھائی ہو تو بتا دیں یا صحاح ستہ سے صحیح احادیث کو نکال کر ایک نماز کس ”مجتہد“ نے سکھائی اور کس دور سے اہلحدیث جماعت اس طرح سے نماز ادا کر رہی ہے۔

‎7۔ اہلحدیث جماعت عوام کو مشورہ دیتی ہے کہ کسی امام کی ضرورت نہیں یعنی اہلحدیث جماعت کی بھی نہ مانوتو اہلحدیث جماعت کے مفتی حضرات قرآن و سنت کے مطابق فتوی دیتے ہیں تو اس کی اہمیت کیا ہے، کیا وہ فتوی حضورﷺ کی حدیث کے برابر ہے یا عوام کو اختیار ہے کہ مانیں یا نہ مانیں؟ اگر عوام کو اختیار ہے تو پھر فتوی دیا کیوں جا رہا ہے؟ عوام خود صحیح احادیث پڑھکر مسائل اخذ کر لے۔

‎8۔ اہلحدیث جماعت اگر کسی کی مقلد نہیں ہے اور کوئی ان کا سلیبس تیار نہیں کرتا تو پھر مدارس میں کیا پڑھایا جاتا ہے اور کیوں پڑھایا جاتا ہے؟ کیا حضورﷺ نے وہ سلیبس بنایا ہے؟

‎9۔ حضورﷺ کی اتباع صحابہ کرام نے کی، صحابہ کرام کی اتباع تابعین و تبع تابعین نے کی اور ان دونوں کے دور سے چار ائمہ کرام نے استادوں سے علم حاصل کیا، اسلئے اہلسنت علماء کرام یہ کہتے ہیں کہ مسائل میں کسی ایک امام کی قرآن و سنت کے مطابق تقلید حضور ﷺ کی اتباع کہلاتی ہے۔ اہلحدیث جو اعتراضات کرتے ہیں ان کے جوابات کا لنک کمنٹ سیکشن میں مانگ سکتے ہیں۔

‎10۔ اہلسنت کا اہلحدیث حضرات سے صرف تقلید پر اختلاف ہے۔ دیوبندی اور بریلوی کا اصولی اختلاف دیوبندی علماء کی چار کفریہ عبارتیں ہیں۔ اہلسنت، اجماع امت، خلافت عثمانیہ، چار مصلے کو بدعتی و مشرک سعودی عرب کے وہابی علماء نے کہا، اسلئے سعودی عرب کی وجہ سے اسلام نہیں پھیل رہا بلکہ پاکستان میں بھی مختلف جماعتیں ان کے ایجنڈے پر ہیں مگر سچ نہیں بولتیں۔

‎11۔ فرقہ واریت ختم ہو یا نہ ہو لیکن عوام کو شعور دینا اسلئے ضروری ہے کہ حضورﷺ کی امت کو ایک نقطے پر اکٹھا کرنا مقصود ہے۔ فتاوی رضویہ چار مصلے والوں کا انسئکلوپیڈیا ہے، اسلئے اس کو پڑھنے کے بعد علم ہوا کہ بریلوی اور دیوبندی علماء فتاوی رضویہ کا حوالہ مساجد میں نہیں دیتے اور اس خاموشی کی وجہ سے رافضیت و خارجیت پھیلی ہے ورنہ اسلام کو متحد کرنا کوئی مشکل کام نہیں۔

We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general