دیوبندی بمقابلہ وہابی علماء
خلافت عثمانیہ کے 625 سالہ دور میں حرمین شریفین میں اہلسنت علماء کرام (حنفی، شافعی، مالکی، حنبلی) متفقہ طور پر بھی فتوی دیتے تھے اور اپنے اپنے مقلدین کی پانچ نمازوں میں امامت بھی کرواتے کیونکہ اس وقت ساری دنیا میں مقلد اہلسنت مسلمان تھے۔ جناب احمد رضا خاں صاحب نے بھی دیوبندی علماء کی عبارتوں پر کفر کا فتوی خلافت عثمانیہ کے دور1905 میں اہلسنت علماء کرام (حنفی، شافعی، مالکی، حنبلی) سے لیا اور 1921 میں جناب احمد رضا خاں صاحب وفات پا گئے۔
1924 میں سعودی عرب نے خلافت عثمانیہ کے اختتام کے بعد حرمین شریفین پر قبضہ کیا تو وہابی علماء نے مزارات ڈھا کر اہلسنت علماء کرام (حنفی، شافعی، مالکی، حنبلی) کوبدعتی و مُشرک کہا اور جب حضور ﷺ کے روضے کو ڈھانے لگے تو ساری دنیا میں اضطراب پیدا ہوا جس سے سعودی عرب کے بادشاہ نے وہابی علماء سے مقابلے کے لئے ساری دنیا کے اہلسنت علماء کو دعوت دی۔
جناب شبیر احمد عثمانی دیوبندی عالم صاحب نے مندرجہ ذیل دلائل دئے جس کا جواب وہابی علماء نہ دے سکے۔
سلطان ابنِ سعود کی تقریر: اس موقعہ پر سلطان ابنِ سعود نے تقریر کرتے ہوئے فرمایا:
(الف) "چار اماموں کے فروعی اختلافات میں ہم تشدد نہیں کرتے لیکن اصل توحید اور قرآن و حدیث کی اتّباع سے کوئی طاقت ہمیں الگ نہیں کر سکتی خواہ دنیا راضی ہو یا ناراض ۔”
ب) "یہود و نصاریٰ کو ہم کیوں کافر کہتے ہیں؟ اس لئے کہتے ہیں کہ وہ غیر اللہ کی پرستش کرتے ہیں، لیکن ساتھ یہ بھی کہتے ہیں کہ مَا نَعْبُدُھُمْ اِلَّا لِیُقَرِّبُوْنَآ اِلَی اللّٰہِ زُلْفیٰ (یعنی ہم ان کی پوجا و عبادت اللہ تعالیٰ کے تقرب و رضا حاصل کرنے کے لئے کرتے ہیں) تو جو لوگ بزرگان دین کی قبروں کی پرستش اور ان کے سامنے سجدے کرتے ہیں، وہ بت پرستی ہی کی طرح کافر و مشرک ہیں۔”
ج) "جب سیدنا عمررضی اللہ عنہ کو پتہ چلا کہ کچھ لوگ وادیٔ حدیبیہ میں شجرۃ الرضوان کے پاس جا کر نمازیں پڑھتے ہیں تو حضرت عمررضی اللہ عنہ نے اس درخت کو ہی کٹوا دیا کہ آئندہ خدا نخواستہ لوگ اس درخت کی پوجا نہ شروع کر دیں۔”
سلطان کا مطلب یہ تھا کہ قبے گرانا بھی درختِ رضوان کو کٹوانے کی طرح ہی ہے۔ ہندوستان کے تمام علماء نے یہ طے کیا کہ ہماری طرف سے شیخ الاسلام حضرت علامہ شبیر احمد عثمانی دیوبندی سلطان کی تقریر کا جواب دیں گے۔
پہلا سوال: مولانا عثمانی نے پہلے تو اپنی شاندار پذیرائی اور مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد سلطان ابن سعود کے پہلے سوال کے”چار اماموں کے فروعی اختلافات میں ہم تشدد نہیں کرتے لیکن اصل توحید اور قرآن و حدیث کی اتّباع سے کوئی طاقت ہمیں الگ نہیں کر سکتی خواہ دنیا راضی ہو یا ناراض”کا جواب یہ دیا۔
"ہندوستان کے تمام اہل سنت علماء پوری بصیرت کے ساتھ تصریح کر کے کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺ کے اتباع پر پورا زور صرف کرتے ہیں اور یہ بھی کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے مکمل اتباع میں ہی ہر کامیابی ہے لیکن کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ کے مواقع استعمال کو سمجھنا ہر کس و ناکس کے بس کی بات نہیں۔ اس کے لئے صائب رائے اور صحیح اجتہاد کی اشد ضرورت ہے۔ مثلاً
مثال نمبر1: حضورﷺ نے اپنے منہ بولے بیٹے سیدنا زید کی بیوی سیدہ زینب سے نکاح فرمایا اور اس بات کا بالکل خیال نہ رکھا کہ دنیا کیا کہے گی حالانکہ تفاسیر پڑھ لیں کہ کیا کیا ہوا مگر وحی الہی پر عمل کر کے چھوڑا۔
دوسری طرف خانہ کعبہ کو گرا کر بنائے ابراہیمی پر تعمیر کرنے سے نئے نئے مسلمانوں کے جذبات کا لحاظ کرتے ہوئے آپ ﷺ رُگ گئے تا کہ دنیا والے یہ نہ کہیں کہ محمد ﷺ نے خانہ کعبہ ڈھا دیا۔ دونوں موقعوں کا فرق حضورﷺ کے اجتہاد مبارک پر موقوف ہے۔
مثال نمبر2: اللہ تعالی نے حکم دیا: جَاھِدِ الْکُفَّارَ وَالْمُنَافْقِیْنَ وَاغْلُظْ عَلَیْھِمْ (یعنی کفار و منافقین سے جہا د کرو اور ان پر سختی کرو) ایک طرف تو اس حکمِ خداوندی کا تقاضا ہے کہ کفار و منافقین کے ساتھ سختی کی جائے اور دوسری طرف آپ نے رئیس المنافقین عبداللہ بن ابی کی نمازِ جنازہ پڑھا دی۔
پھر صحابہ رضی اللہ عنھم نے عرض کیا کہ منافقین کو قتل کر دیا جائے مگر آپﷺ نے بات منظور نہ فرمائی۔ خَشْیَۃً اَنْ یَّقُوْلَ النَّاسُ اَنَّ مُحَمَّداً یَّقْتُلْ اَصْحَابَہٗ (یعنی اس اندیشہ کے پیش نظر کہ لوگ یہ نہ کہیں کہ محمد (ﷺ) اپنے ساتھیوں کو قتل کرتے ہیں، حالانکہ یہ دونوں باتیں وَاغْلُظْ عَلَیْھِمْ سے بظاہر مطابقت نہیں رکھتیں۔
مجتہد: قرآن و احادیث اپنی جگہ لیکن اس فرق کو سمجھنے کے لئے بھی مجتہدانہ نظر کی ضرورت ہوتی ہے جو ہما و شما کے بس کی بات نہیں اور ایسے مواقع پر فیصلہ کرنے کے بڑے تفقّہ اور مجتہدانہ بصیرت کی ضرورت ہوتی ہے کہ نَص کے تقاضے پر کہاں عمل کیا جائے گا اور کس طرح عمل کیا جائے گا۔ یہ تفقّہ اور اجتہاد کی بات ہے۔
دوسرا سوال: اس کے بعد سلطان ابن سعود کے دوسرے سوال "یہود و نصاریٰ کو ہم کیوں کافر کہتے ہیں؟ اس لئے کہتے ہیں کہ وہ غیر اللہ کی پرستش کرتے ہیں، لیکن ساتھ یہ بھی کہتے ہیں کہ مَا نَعْبُدُھُمْ اِلَّا لِیُقَرِّبُوْنَآ اِلَی اللّٰہِ زُلْفیٰ (یعنی ہم ان کی پوجا و عبادت اللہ تعالیٰ کے تقرب و رضا حاصل کرنے کے لئے کرتے ہیں) تو جو لوگ بزرگان دین کی قبروں کی پرستش اور ان کے سامنے سجدے کرتے ہیں، وہ بت پرستی ہی کی طرح کافر و مشرک ہیں۔”کا جواب یہ دیا۔
فرق: سجدۂ عبادت اور سجدۂ تعظیم کا فرق بیان کرتے ہوئے مولانا عثمانی نے فرمایا "اگر کوئی شخص کسی قبر کو یا غیر اللہ کو سجدۂ عبادت کرے تو وہ قطعی طور پر کافر ہو جاتا ہے لیکن یہ ضروری نہیں کہ ہر سجدہ سجدۂ عبادت ہی ہو جو شرکِ حقیقی اور شرکِ جلی ہے، بلکہ وہ سجدہ تحیت بھی ہو سکتا ہے جس کا مقصد دوسرے کی تعظیم کرنا ہوتا ہے اور یہ سجدۂ تعظیمی شرکِ جلی کے حکم میں نہیں ہے۔ ہاں ہماری شریعت میں قطعاً ناجائز ہے اور اس کے مرتکب کو سزا دی جا سکتی ہے، لیکن اس شخص کو مشرک قطعی کہنا اور اس کے قتل اور مال ضبط کرنے کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔
مثال: قرآن پاک میں سیدنا آدم کو فرشتوں نے سجدہ کرنے اور سیدنا یوسف کو ان کے بھائیوں اور والدین کے سجدہ کرنے کا ذکر موجود ہے اور مفسّرین کی عظیم اکثریت نے اس سجدہ سے معروف سجدہ (زمین پر ماتھا رکھنا) ہی مراد لیا ہے اور پھر اس کو سجدۂ تعظیمی ہی قرار دیا ہے۔
سزا: اگر کوئی شخص کسی غیر اللہ کو سجدۂ تعظیمی کرے تو وہ ہماری شریعت کے مطابق گناہ گار ہو گا، لیکن اسے مشرک ، کا فر اور مباح الدم والمال قرار نہیں دیا جا سکتا اور اس بیان سے میرا مقصد سجدۂ تعظیمی کو جائز سمجھنے والوں کی وکالت کرنا نہیں بلکہ سجدۂ عبادت اور سجدۂ تعظیمی کے فرق کو بیان کرنا ہے۔
تیسرا سوال : سلطان آل سعود کا تیسرا سوال یہ تھا "جب سیدنا عمر کو پتہ چلا کہ کچھ لوگ وادیٔ حدیبیہ میں شجرۃ الرضوان کے پاس جا کر نمازیں پڑھتے ہیں تو سیدنا عمر نے اس درخت کو ہی کٹوا دیا کہ آئندہ خدا نخواستہ لوگ اس درخت کی پوجا نہ شروع کر دیں۔” سلطان کا مطلب یہ تھا کہ قبے گرانا بھی درختِ رضوان کو کٹوانے کی طرح ہے۔
قبّوں کے گرانے کامسئلہ: شبیر احمد عثمانی صاحب نے جواب دیا کہ اگر ان کا بنانا صحیح نہ بھی ہو تو ہم قبّوں کو گرا دینا بھی صحیح نہیں سمجھتےکیونکہ امیر المؤمنین ولید بن عبد الملک عبشمی (اموی) نے حاکمِ مدینہ حضرت عُمر بن عبد العزیز عبشمی رحمة اللہ علیہ کو حکم بھیجا کہ امہات المؤمنین کے حجراتِ مبارکہ کو گرا کر مسجد نبوی کی توسیع کی جائے، اور حضرت عمر بن عبد العزیز عبشمی رحمة اللہ علیہ نے دوسرے حجرات کو گراتے ہوئے سیدہ عائشہ کا حجرہ بھی گرا دیا جس سے حضور ﷺ، سیدنا ابوبکر صدیق اور سیدنا عمر کی قبریں ظاہر ہو گئیں تو اس وقت حضرت عمر بن عبد العزیزرحمة اللہ علیہ اتنے روئے کہ ایسے روتے کبھی نہ دیکھے گئے تھے۔ حالانکہ حجرات کو گرانے کا حکم بھی خود ہی دیا تھا ۔ پھر سیدہ عائشہ کے حجرے کو دوبارہ تعمیر کرنے کا حکم دیا اور وہ حجرۂ مبارکہ دوبارہ تعمیر ہوا۔
مقصد: اس بیان سے میرا مقصد قبروں پر گنبد بنانے کی ترغیب دینا نہیں بلکہ یہ بتانا مقصود ہے کہ قبوراعاظم کے معاملے کو قلوب الناس میں تاثیر اور دخل ہے جو اس وقت حضرت عمر بن عبد العزیز رحمة اللہ علیہ کے بے تحاشا رونے اور اس وقت کے عالمِ اسلام کی آپ سے ناراضگی سے ظاہر ہے۔
درخت: سیدنا عمر نےدرخت کو اس خطرہ سے کٹوا دیا تھا کہ جاہل لوگ آئندہ چل کر اس درخت کی پوجا نہ شروع کر دیں۔ بیعت رضوان 6 ہجری میں ہوئی تھی اور حضور ﷺ کا وصالِ پُر ملال 11 ہجری میں ہوا۔ آپﷺ کے بعد خلیفہ اول کے عہد خلافت کے اڑھائی سال بھی گزرے لیکن اس درخت کو کٹوانے کا نہ حضور ﷺ کو خیال آیا اور اور نہ سیدنا ابوبکرکو۔ ان کے بعد سیدنا عمر کی خلافتِ راشدہ قائم ہوئی لیکن یہ بھی متعین نہیں ہے کہ سیدنا عمرنے اپنی دس سالہ خلافت کے کون سے سال میں اس درخت کو کٹوانے کا ارادہ کیا۔ گو سیدنا عمر کی صوابدید بالکل صحیح تھی لیکن یہ گنبد تو صدیوں سے بنے چلے آ رہے تھے اور اس چودھویں صدی میں بھی کوئی آدمی ان کی پرستش کرتا ہوا نہیں دیکھا گیا۔
مقدس مقامات پر نفل پڑھنا: حدیث معراج میں آتا ہے کہ جبرائیل علیہ السلام نے حضورﷺ کو چار جگہ بُراق سے اُتر کر نماز پڑھوائی۔ پہلے مدینہ میں اور بتایا گیا کہ یہ جگہ آپ ﷺ کی ہجرت کی ہے، دوسرے جبلِ طور پر کہ یہاں اللہ تعالی نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام سے کلام فرمایا۔ پھر مسکن سیدنا شعیب علیہ السلام پر اور چوتھے بیت اللحم پر جہاں سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت ہوئی۔ (نسائی شریف، کتاب الصلوٰۃ، ص80، مطبع نظامی کانپور سن 1296ھ)
1۔ پس اگر جبلِ طور پر حضورﷺ سے نماز پڑھوائی گئی کہ یہاں اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ کلام کیا تھا تو جبل نُور پر ہم کو نماز سے کیوں روکا جائے کہ جہاں اللہ تعالیٰ کی پہلی وحی حضورﷺ پر آئی تھی۔
2۔ مسکنِ شعیب علیہ السلام پر حضورﷺ سے نماز پڑھوائی گئی تو کیا غضب ہو جائے گا جو ہم مسکنِ خدیجہ الکبریٰ علیہ السلام پر دو نفل ادا کر لیں جہاں حضورﷺ نے اپنی مبارک زندگی کے اٹھائیس نورانی سال گزارے تھے۔
3۔ جب بیت اللحم (مولد حضرت عیسیٰ علیہ السلام) پر حضور ﷺ سے دو رکعت پڑھوائی جائیں تو امت محمدیہ کیوں مولدِ نبی کریم ﷺ پر دو رکعت پڑھنے سے روکی جائے جبکہ طبرانی نے مقام مولد النبی ﷺ کو اَنْفَسُ الْبَقَاعِ بَعْدَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامَ فِیْ مَکَّۃِ مکہ مکرمہ میں مسجد حرام کے بعد مقام مولد نبی کریم ﷺ کو کائناتِ ارضی کا نفیس ترین ٹکڑا قرار دیا ہے۔
4۔ مسکنِ شعیب علیہ السلام پر حضرت موسیٰ علیہ السلام نے پناہ لی تھی، تو اس جگہ آپ سے دو نفل پڑھوائے گئے تو کون سی قیامت ٹوٹ پڑے گی جو ہم لوگ غارِ ثور جہاں حضورﷺ نے تین دن پناہ لی تھی، دو نفل پڑھ لیں۔
سلطان کا جواب: مولانا عثمانی کے اس مفصّل جواب سے شاہی دربار پر سناٹا چھا گیا۔ آخر سلطان ابنِ سعود نے یہ اپنے علماء کو بچانے کے لئے سیاسی بیان دے کر بات ختم کی کہ:”میں آپ کا بہت ممنون ہوں اور آپ کے بیان اور خیالات میں بہت رفعت اور علمی بلندی ہے، لہٰذا میں ان باتوں کا جواب نہیں دے سکتا۔ ان تفاصیل کا بہتر جواب ہمارے علماء ہی دے سکیں گے۔ ان سے ہی یہ مسائل حل ہو سکتے ہیں۔” آج تک جواب نہیں دیا۔
تحقیق: اسی طرح اپنی اولادوں کو دیوبندی، بریلوی، اہلحدیث یا شیعہ نہیں بنانا بلکہ قرآن و سنت پر چلنے والا مسلمان بنانا ہے، اسلئے تحقیق کرنے کے لئے مذہبی جماعتوں سے سوال ہیں:
اہلسنت : دیوبندی اور بریلوی ایک مکتبہ فکر کے ہیں کیونکہ دیوبندی و بریلوی دونوں خلافت عثمانیہ والے اہلسنت ہیں جن کو سعودی عرب کے وہابی علماء نے بدعتی و مُشرک کہا، البتہ دیوبندی اور بریلوی کا اصولی اختلاف دیوبندی علماء کی چار کفریہ عبارتوں کا ہے۔
البتہ سعودیہ کے وہابی علماء کے ساتھ دیوبندی علماء اور اہلحدیث علماء اس وقت تقیہ بازی کر رہے ہیں حالانکہ اگر دونوں جماعتیں وہابی علماء کے ساتھ متفق ہیں تو پاکستان میں ان کے عقائد و اعمال پر ایک ہو جائیں مگر ایک سوال کا جواب دے دیں کہ بدعت و شرک کس کتاب میں کس اہلسنت عالم نے سکھایا؟
تحقیق: ہم خلافت عثمانیہ والے عقائد پر ہیں جن کو وہابی علماء نے بدعتی و مُشرک بغیر ریفرنس کے کہا، اسلئے ہم نے دیوبندی، بریلوی، وہابی یا اہلتشیع نہیں بلکہ قرآن و سنت پر چلنے والا مسلمان بننا ہے۔ چار مصلے اجماع امت اہلسنت اہلسنت
مکار: اہلتشیع حضرات کے پاس پنجتن (حضور، مولا علی، سیدہ فاطمہ، سیدنا حسن و حسین) کی احادیث کی کوئی کتاب نہیں ہے۔ امام جعفر کا قول ان کے لئے حدیث ہے البتہ وہ بھی اہلسنت کی کتابوں کا چربہ ہے یعنی چوری کیا ہے۔
موازنہ: اہلسنت کی صحاح ستہ سے پہلے 81 چھوٹی بڑی احادیث کی کتابیں ملتی ہیں اور صحاح ستہ کے محدثین نے تبع تابعین علماء سے روایات لیں جنہوں نے تابعین علماء سے سُنا تھا اور تابعین نے صحابہ کرام سے سُنا تھا اور صحابہ کرام نے حضور ﷺ سے سُنا تھا : امام محمد بن اسماعیل (194 ۔ 256 بخاری)، امام مسلم بن حجاج (204 ۔ 261)، امام ابو داؤد (202 ۔ 275)، امام محمد بن عیسی (229 ۔ 279 ترمذی)، امام محمد بن یزید (209 ۔ 273 ابن ماجہ)، امام احمد بن شعیب (215 ۔ 303 نسائی)
اہلتشیع کے پاس بارہ امام کی زندگی تک کوئی ریکارڈ نہیں ہے بلکہ امام جعفر صادق کی ”احادیث“ کی کتابیں (1) الکافی ابو جعفر کلینی 330ھ نے یعنی امام جعفر صادق سے 180 برس بعد (2) من لا یحضرہ الفقیہ جو محمد بن علی ابن یایویہ قمی 380ھ تقریباً 230سال بعد (3) تہذیب الاحکام اور (4) استبصار جو محمد بن طوسی 460ھ تقریباً 310 برس بعد لکھی گئی ہیں۔
بے بنیاد: صحابہ کرام، اہلبیت، بارہ امام سب کا دین ایک ہے مگر اہلتشیع کی بنیاد پنجتن نہیں ہیں، بارہ امام نہیں ہیں، صحابہ کرام نہیں ہیں۔ کون ہیں یہ اہلتشیع؟؟ اہلتشیع بے بنیاد دین ہے جس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔